صفائی کے ناقص انتظامات پر نشتر جینی ٹوریل ٹھیکیدارکو 20 ہزار روپے جرمانہ

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ کی جانب سے جینی ٹوریل کے ٹھیکیدارفرید ڈوگرکو 20 ہزار روپے جرمانہ اور نوٹس جاری کر دیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار ہسپتال میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنائے بصورت دیگر مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔