مغرب کے وقت دکانیں بند نہیں کرینگے، رہنماء انجمن تاجران

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ،جنوبی پنجاب سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرحان زیدی،ملک منیر ہانس نے کہا ہے کہ تاجر برادری کسی صورت یکم اکتوبر سے مغرب کے وقت دکانیں بند نہیں کرے گی پہلے ہی کرونا وبا کے باعث اور اب بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو چکے ہیں۔