سری نگر، نئی دہلی (کے پی آئی، این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کوکرناگ کے علاقے گڈول میں کمانڈر عزیر احمد خان سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں ان کی لاشیں مل گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور عسکریت پسند کی تلاش کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عزیر احمد خان ایل ای ٹی کا کمانڈر ہے ۔ گڈول میں بھارتی فوج کا آپریشن مسلسل ساتویں روز بھی جاری رہا۔ بھارتی فوج آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں ، راکٹ لانچروں اور مارٹر گنوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ادھرگڈول میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے ایک اوربھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔فوجی اہلکار اسی علاقے میں بدھ کو ایک حملے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ایک بھارتی اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ پردیپ ، جو گزشتہ ہفتے میجر آشیش کے ساتھ لاپتہ ہو گیاتھا،کی لاش برآمد کر کے اس کے آبائی گائوں بھجوا دی گئی ہے ۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر سات ہو گئی ۔دریں اثناءسرینگر میں پیراملٹری فورسز کی گاڑی پر حملے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حملہ آورو ںنے سرینگر کے خواجہ بازار چوک میں فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔ سی آ رپی ایف اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔علاوہ ازیں کشتواڑ ضلع میں تین افراد کو گرفتار کر کے عسکریت پسندی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ توصیف نبی ، ریاض احمد اور ظہور احمد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہےجبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھارت سے دوری اب نفرت میں بدل گئی ہے۔ا یک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اس نفرت کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ وادی کشمیر کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان پر باہر کے لوگ حکومت کررہے ہیں اور ان کا اپنا وزیر اعلیٰ اور حکومت نہیں ہے۔را کے سابق سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اہم سرکاری عہدوں پر فائز لوگوں کا تعلق بھارت سے ہے۔اے ایس دولت نے مزید دعوی ٰکیا کہ کشمیریوں کی بھارت سے نفرت کی عکاسی اس بات سے بھی ہوسکتی ہے کہ مقامی لوگوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز اور پولیس کو غلط معلومات دیں ، جس کے نتیجے میں ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ جیسے واقعات رونما ہوئے ۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے نظریے کی تائید کی کہ ہم پاکستان سے بات چیت کے بغیرمقبوضہ کشمیر میں خونریزی اور تشدد کے خاتمے کی امید نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرنے والے عسکریت پسند اچھی طرح سے تربیت یافتہ تھے اور جنگی صلاحیتوں کے حامل تھے۔
اسلام آباد پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرکراچی۔ راولپنڈی -کراچی کے درمیان چلنے والی تیز...
کراچی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ، افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل...
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
کراچی سنیئر صحافی اور کرکٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...
ملتانپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 13دسمبر بروز جمعرات سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے ۔...
کراچی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کاخاتمہ امریکا،...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
ملتان سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملتان میں تحریک بیداری امت کے زیراہتمام وحدت امت کانفرنس میں خطاب...