کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مقامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی منتخب خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ،49.53 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 31 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 13.18 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کچھ مالیاتی ادارے اور مقامی سرمایہ کار وں کی ٹریڈنگ سےتیزی دیکھنے میں آئی اور چند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس ایک موقع پر 233 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 107.28 پوائنٹس کے اضافے سے 45910.47 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس بھی 26.34 پوائنٹس کے اضافے سے 16138.57 پوائنٹس پر آگیا اورآل شیئرز انڈیکس 143.81 پوائنٹس کے اضافے سے 30639.33 پوائنٹس ہو گیا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،136 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 27 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 31 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ 86ہزار روپے کے اضافے سے 6794 ارب 89 کروڑ 72 لاکھ 5ہزار روپے ہو گئی ہے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت ایک کروڑ 36 لاکھ 50ہزار شیئرز کے اضافے سے 11 کروڑ 71 لاکھ 45ہزار شیئرز ہو گیا۔
لاہورپنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی 2روزہ کانفرنس سات اور آٹھ فروری کو...
انقرہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت...