گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان کی دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کو ایک وکٹ سے شکست

20 ستمبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرینز نے یو ایس اے ویٹرینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔تصور عباس کی آخری لمحات میں شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا، پاکستان نے 251 رنز کا ہدف 9 وکٹ پر 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ گلوبل کپ میں 40 سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ایونٹ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔