ٹیچرز یونین لودھراں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

20 ستمبر ، 2023

کہروڑپکا (نامہ نگار ) پنجاب کے سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بندکیا جائے، لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی اور پنشن رولز میں ترمیم کے کالے قانون کا فوری خاتمہ کیا جائے، مطالبات تسلیم نہ کرنے پر مادم مست قلندر ہوگا، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین لودھراں رانا محمد فاروق خاں نے ملازمین اور اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری ارشد، عبدالحفیظ بھٹی، ملک امام بخش بھٹہ، رائو اسلام جاوید اور رانا رمضان نون سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔