لودھراں :10روز میں92بجلی چوروں کو 53لاکھ جرمانہ، 16گرفتار

20 ستمبر ، 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ) لودھراں میں10 روز کے دوران میپکو نے پولیس کی مدد سے 92 بجلی چوروں کو پکڑ کر 53لاکھ روپے کے جرمانے کئے جبکہ 16 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیاڈی پی او حسام بن اقبال کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے پہلے 10روز میں 92بجلی چوروں کے پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔