سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا دنیاپور کا دورہ، مونگ پھلی کی فصل کا معائنہ

20 ستمبر ، 2023

لودھراں ( نمائندہ جنگ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا دنیاپور کے چک 379/ WB کا دورہ کیا۔اپریل کاشتہ مونگ پھلی کی فصل کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے۔ پاکستان ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر تقریباً 350 ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتا ہے۔ مونگ پھلی کے بیج میں 44تا56فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22تا30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں۔ مونگ پھلی کے خوردنی تیل کے استعمال کو فروغ دیکر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکتی ہے۔