جہانیاں :نہر لوئر باری دوآب میں 50فٹ چوڑا شگاف

20 ستمبر ، 2023

جہانیاں (نامہ نگار) پل114روڈ پر ماڈل ٹاؤن کے قریب نہر لوئر باری دوآب میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے وسیع علاقہ زیرِ آب آگیا جس سے فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ پانی آبادی میں داخل ہو گیا،علاقہ مکینوں کسانوں نے محکمہ انہار عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ خانیوال ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لیکر فصلوں گھروں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا، ادھرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر کی زیر نگرانی ہیوی مشینری ایکسی ویٹرز کی مدد سے شگاف پر قابو پالیا گیا۔