لودھراں:جنرل الیکشن کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز کی 2 روزہ ٹریننگ اختتام پذیر

20 ستمبر ، 2023

لودھراں (نمائندہ جنگ)قومی و صوبائی اسمبلی کے جنرل الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی ، جس میں ہیڈماسٹر رانا محمد وسیم خاں،ڈی ای او لٹریسی شازیہ نورین،اے ای اوز رانا عمر حیات،محمد عمران،صابر علی صابر ودیگر نے شرکت کی۔ لی ٹرینرز چوہدری ندیم قاسم اور عمران ظفر نے ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی جو بعد ازاں پریذائیڈنگ آفیسرز، سینئر اے پی اوز، اے پی اوز اور پولنگ آفیسرز کو ٹریننگ کروائیں گے۔ لی ٹرینرز چوہدری ندیم قاسم اور عمران ظفر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عدنان ظفر خان کے ہمراہ دو روزہ ٹریننگ مکمل کرنے پر ماسٹر ٹرینرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔