ظہور احمد کو ایم ڈی سر کاری ٹی وی کا اضافی چارج دیدیا گیا

20 ستمبر ، 2023

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات ظہور احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر سر کاری ٹی وی کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایم ڈی سر کا ر ی ٹی وی کا اضافی چارج دینےکی منظوری حاصل کی گئی۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔گریڈ 21 کے آفیسر ظہور احمد کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔