وہاڑی، ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سپیشل ایجوکیشن سکول کی طالبہ کے اعزاز میں تقریب

20 ستمبر ، 2023

وہاڑی(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن سکول وہاڑی کی طالبہ خدیجہ منور کی ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن لینے پر ضلع کونسل ہال وہاڑی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، خدیجہ منور نے 1007 نمبر لے کر ڈویژن میں سیکنڈری سکول امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد سمیت معززین شہر، سکول کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول سپیشل ایجوکیشن سجاد حیدر نے ڈپٹی کمشنر کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔