میاں چنوں،ڈی پی او خانیوال سے وکلا وفد کی ملاقات

20 ستمبر ، 2023

خانیوال، میاں چنوں ( نمائندہ جنگ /نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق سے رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ صدر بار میاں چنوں اور پیر احمد رضا چشتی ایڈووکیٹ سیکرٹری بار میاں چنوں کی قیادت میں وکلا وفد نے ملاقات کی، پی ایس ٹو ڈی پی او سعد بن سعید بھی اس موقع پر موجود تھے، اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ پولیس اور وکلا دونوں کا مقصد عوام کو قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہے، میرے دفتر کے دروازے وکلا کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔