ایم ڈی کیٹ پیپر لیک معاملہ ، نگراں سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

20 ستمبر ، 2023

کراچی( سید محمد عسکری) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی منظوری سے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے 10؍ ستمبر 2023ء کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پرچہ لیک ہونے کے الزامات کی تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے 6؍ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے , کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر سیکرٹری محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کا چیئرمین محکمہ صحت کے گریڈ 20؍ کے اسپیشل سیکرٹری (ایڈمن) کو مقرر کیا گیا جبکہ ارکان میں، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے رجسٹرار، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز، ڈپٹی سیکرٹری سروسز ونگ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کا گریڈ 18کا نمائندہ اور ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، محکمہ صحت شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی مدد کے اضافی رکن لینے کا اختیار ہوگا۔ یہ کمیٹی ایم ڈی کیٹ 2023ء پیپر لیک ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرے گی اور مجرموں کا تعین کرے گی ۔