باکو (اے ایف پی)آذربائیجان نے گزشتہ روز ناگورنو کاراباخ کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا اور امن کی پیشگی شرط کے طور پر متنازع پہاڑی علاقے سے آرمینیائی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیاہے۔حالیہ عرصے میں ایک نئی جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، آرمینیا نے آذر بائیجان پر فوج کی تعیناتی کا الزام لگایا ہے اور ناگورنو کاراباخ سے اس کے واحد زمینی رابطے کی ناکہ بندی کو مسترد کر دیا ہے۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن اور گہرائی میں اعلیٰ درستگی والے ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے میں مقامی سطح پر انسداد دہشت گردی کے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ اس نے شہریوں کےانخلا کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری اور استقبالیہ مقامات کھول دیے ہیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ آذربائیجان نےانسداد دہشت گردی آپریشنز شروع کرنے کے بعد سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹک ٹاک تک رسائی کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ آذر بائیجان کی ڈیجیٹل ترقی اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ایک اہلکار نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان میں ٹک ٹاک تک رسائی 19 ستمبر سے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ آذربائیجانی افواج پر کاراباخ میں پیش قدمی کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئےآرمینیائی علیحدگی پسندوں نے کہا کہ لڑائی میں دو شہری ہلاک اور 23زخمی ہوئے۔سابق سوویت قفقاز کے حریف کاراباخ پر کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے اور 1990کی دہائی اور 2020 میں بڑے پیمانے پر جنگیں ہوئیں۔
اسلام آباد وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد...
اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے شہباز شریف کی...
اسلام آباد پاکستان میں غذائی قلت سے قومی معیشت کو سالانہ 17ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان میں پانچ سال...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آباد امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک کیساتھ طویل المدتی...
ملتان آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی، پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے...
لاہور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 84ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔...