مترو، عدم پیشی پر چوری کا ملزم اشتہاری قرار، عدالت کا نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

20 ستمبر ، 2023

مترو (نامہ نگار) چوری کے مقدمہ کا ملزم اشتہاری قرار، عدالت نے نادرا کو ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھا موڑ میں درج چور ی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ارسلان اسلم متعدد بارطلبی کے باوجود بھی عدالت میں پیش عدالت نہ ہوا، جس پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر دیے ہیں اور ساتھ ہی میلسی کے نادرا حکام کو ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔