مظفرگڑھ ضلع میں جشن میلادالنبی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

20 ستمبر ، 2023

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کہا ہے کہ امسال بھی ضلع بھر میں جشن میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا، راستوں کی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا معقول انتظام کیا جائے گا اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن تنویر احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جب کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔