کوٹ ادو، دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

20 ستمبر ، 2023

کوٹ ادو ( نامہ نگار )ملک بھر کی طرح میپکو سرکل آفس کوٹ ادو میں بھی بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز آپریشن کےدوران تھانہ صدرکوٹ ادو کے علاقہ تونسہ بیراج کے علاقہ میں بجلی چوری کرنے پر واپڈا کی سرویلنس ٹیموں نے2بجلی چوروں غلام جعفر درزی سندھی اور محمدحسنین کو پکڑکران کے خلاف ایس ڈی اومیپکو فرسٹ ڈویژن واپڈامنظور حسین سہرانی کی مدعیت میں تھانہ سٹی کوٹ ادومیں مقدمات درج کرادیے۔