دھنوٹ، شہریوں نے ٹربائن چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیئے

20 ستمبر ، 2023

دھنوٹ (نامہ نگار) شہریوں نے ٹربائن چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس مصروف تفتیش، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چاہ کوٹ والا دھنوٹ میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما رانا منور حسین کی ٹربائن چوری کر کے لے جانے والے دو چوروں کو اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، دونوں ملزمان لیاقت کھوجہ اور عمران کھوجہ عادی چور اور نواحی علاقہ فتح والا واہی نو کے رہائشی ہیں، دوسری جانب دھنوٹ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔