کوٹ ادو(نامہ نگار )نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےحکم پرپنجاب بھر میں نہری پانی چوری کرنے والے زمینداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے،کٹ اورموگےتوڑکر نہری پانی چوری کرنے والے سابق امیدوارقومی اسمبلی سمیت 25 زمینداروں کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیاگیا، ایس ڈی او انہاروکنال مجسٹریٹ سب ڈویژنل افیسر بصیرہ، ایس ڈی او انہاروکنال مجسٹریٹ سب ڈویژنل افیسرحسن مرتضی نے اپنے عملہ کے ہمراہ راجباہ عیسن واہ اور لوئرکشن پرکامیاب چھاپے مارے،کٹ اور موگے توڑکر نہری پانی چوری کرنے والے سابق امیدوارقومی اسمبلی میاں ارشدعباس قریشی سمیت25زمینداروں موضع عثمان رڈ کے شریف رڈ، صدیق رڈ، مصطفی رڈ،یامین رڈ،کامران چانڈیہ،حمید لشاری، شیخ عبدالشکور، غلام جیلانی، ریاض شیخ،ذوالفقارعلی قریشی بذریعہ اظہرگرمانی،محمد علی،محمودعلی قریشی بذریعہ آصف قریشی،ملک اللہ ڈتہ،صدیق رڈ،ارشدعباس نمڑدی، طاہر موہانہ، غلام عباس نمڑدی، ضمیرحسین نمڑدی، بلال نمردی، منظور حسین نمڑدی، مصطفی گرمانی، صادق ہوت بلوچ اور ساجد موہانہ کو پانی چوری کرتےرنگےہاتھوں قابو کر لیا، ایس ڈی اوزکینال کوٹ ادوو بصیرہ ڈویژن کےتحریری مراسلوں پرپولیس صدرکوٹ ادونے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرکراچی۔ راولپنڈی -کراچی کے درمیان چلنے والی تیز...
کراچی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ، افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل...
پیرس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ان کی اولین...
کراچی سنیئر صحافی اور کرکٹ مبصرعالیہ رشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کےبورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا گیا۔...
ملتانپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 13دسمبر بروز جمعرات سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے ۔...
کراچی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کاخاتمہ امریکا،...
قدریہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔ اے ایف پی کی...
ملتان سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملتان میں تحریک بیداری امت کے زیراہتمام وحدت امت کانفرنس میں خطاب...