وارڈر اور لیڈی وارڈرکی بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں:سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں

20 ستمبر ، 2023

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں وارڈر اور لیڈی وارڈر بی ایس 7 کی بھرتیاں شفاف انداز میں میرٹ پر کی گئیں ، پنجاب کی 8 ریجنز میں سے 4 ریجن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،90فیصد سے زائد نشستوں پر میٹرک میں 800 سے زائد نمبر یعنی اے اور اے پلس گریڈ لینے والے امیدوار کامیاب ہوئے، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں عامر عمر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی تمام ریجنز میں وارڈر اور لیڈی وارڈر کی 2330 آسامیوں پر حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل شدہ بورڈ کی زیر نگرانی بھرتی کیلئے ڈی آئی جیل خانہ جات،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اور متعلقہ ریجن کی سنٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی زیرنگرانی انٹرویوز کا عمل 15 ستمبر کو مکمل کیا جاچکا ہے۔