بارشیں، میونسپل کمیٹیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

20 ستمبر ، 2023

خانیوال (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بارشوں کی پیشینگوئی کے پیش نظر میونسپل کمیٹیرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی-انہوں نے منگل کے روز ہونے والی بارش کے دوران میونسپل کمیٹیز افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا اور ڈسپوزل ورکس کی استعداد کار اور مشینری کی صورتحال کا جائزہ لیا-انہوں نے بارشوں کے دوران تمام ڈسپوزل ورکس کو چالو رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔