نشتر ہسپتال میں زیر علاج مزید 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

20 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبے میں زیر علاج مزید 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ، زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی کے شبے 3 اور مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ڈینگی کے شبے میں 20مریض اس وقت آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔