وزیر خزانہ سے وزیر نجکاری کی ملاقات اقتصادی اورمالیاتی امورکاجائزہ

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فوادنے منگل کو ملاقات کی۔ملاقات میں اہم اقتصادی اورمالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں نگران وزراء نے نجکاری کے ایجنڈا، ٹیکس ریونیو میں اضافہ اور اقتصادی نمو کیلئے حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔