پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، منظور وسان

20 ستمبر ، 2023

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما منظوروسان نے الیکشن کمیشن ممبر سے ملاقات کی ، جس میں عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلاجواز ہے، سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں۔