دائرہ دین پناہ میں بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم پر حملہ

20 ستمبر ، 2023

کوٹ ادو (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ میں ملک شہزاد ہنجرا عرصہ دراز سے بوگس میٹر استعمال کر رہا تھا، گزشتہ شب ایکس-این میپکو راجہ عارف اور ایس ڈی او ٹیم کے ہمراہ پہنچے تو ملک شہزاد ہنجرا نے اپنی گاڑی سے ایکس-این کی سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری، پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا، ڈی ایس پی کوٹ ادو ثنا اللہ مستوئی موقع پر پہنچ گئے،ملزمان نے پولیس اور میپکو کے خلاف نعرے بازی کی ، موقع سے میپکو ملازمین نے 2 بوگس میٹر اپنی تحویل میں لے لیے، ملک شہزاد ہنجرا کے بڑے بھائی بیرسٹر یوسف ہنجرا نے بتایا کہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان کے مرحوم والد کے نام پر 2 میٹر نصب تھے، ایک بھائی ملک شہزاد ہنجرا کے زیر استعمال اور دوسرا میرے استعمال میں تھا۔