رضوانہ تشدد کیس‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونین سے تجاویز طلب کرلیں

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کے خلاف کارروائی کی درخواست پر عدالتی معاونین سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جاری انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کریں گے، کریمنل ٹرائل یا انوسٹی گیشن کو چھیڑنا مقصد نہیں، صرف آبزرویشنز دینا چاہتے ہیں کہ قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی جس سے کسی کا حق متاثر ہو۔