وہاڑی:ایپکا کامطالبات کے حق میں ڈی سی کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ

20 ستمبر ، 2023

وہاڑی(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) لیوان کیشمنٹ نوٹیفکیشن واپس نہ لینے اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف ایپکا اورریونیوکوآرڈی نیشن کونسل کی طرف سے ڈی سی کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قیادت ضلعی صدر ایپکا الخدمت گروپ محمد طیب بھٹی، صدر ریونیوکوآرڈینیشن کونسل شہباز ریاض کھوکھر،سینئر نائب صدر پنجاب آصف علی طارق ریونیوکوآرڈینیشن کونسل، صدر ریوینیو منسٹریل ویلفیئر ایسو سی ایشن محمود تابش،جنرل سیکرٹری محمد سرور نے کی ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے لیوانکیشمنٹ نوٹیفکیشن فوری واپس لے،10 اکتوبر کو پنجاب بھر کے ملازمین پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرینگے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کرینگے۔