وزیر اطلاعات سےچیئرمین پی سی بی کی ملاقات

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، انہوں نے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔