لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت کسی اور سے نہیں صرف (ن) لیگ سے ہے‘کسی اور سے شکایت ہوتی تو اس کا نام لے کر ذکر کرتا‘شکایت کا آصف زرداری حل نکالیں گے، انہیں وقت دینا چاہیے‘انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور کے پاس نہیں الیکشن کمیشن کے پاس ہے‘پیپلزپارٹی نواز شریف کو ویلکم کرے گی، ہم اپنے کیسزکا سامنا کرنے کو تیار ہیں ‘امید ہےہماری طرح وہ بھی کیسز کا سامنا کریں گے‘عوام کو غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے‘عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے ‘لوگوں کیلئےاخراجات برداشت کرنا مشکل ہوگیا ‘ملک کو عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے ‘ عوام کو اس وقت ایک امید اور روڈ میپ چاہئے ‘ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے‘وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری اعتراف کرے کہ بھارت ایک بدمعاش ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا ہے ۔ منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے تو وہ سب ہی کو نظر آرہی ہے‘ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے‘نیب کیسز پرانے ہیں اور چلتے آرہے ہیں ‘ ان کیسزکا الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی اور خود عدلیہ کے لیے اہم ہے ‘اس لیے اس کی فل کورٹ سماعت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کا چہرہ نہیں،...
اسلام آباد پاکستان اور روس میں ریل کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور اس سلسلےمیں پہلی آزمائشی مال گاڑی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم ،سینیٹر...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئےمشیروزیراعظم برائے سیاسی اموررانا...
اسلام آباد پاکستان پوسٹ نے بیرون ممالک جانے والی ہر قسم کی ڈاک نرخوں میں فوری اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیرِ اعظم نے...