کراچی، اقوام متحدہ(نیوز ڈیسک، اے ایف پی)کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے ،تینوں ممالک نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ وہ ا ن سنجیدہ الزامات کے معاملہ پر کینیڈین حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں اور اوٹاوا حکومت کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں،امریکا میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کینیڈا کو مکمل تحقیقات کی اجازت ملنی چاہئے، آسٹریلیا نے الزامات پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے ، کینیڈا میں موجود سکھ برادری نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے ، انڈیا کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ، بھارت نے سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کی بجائے کینیڈین سفارتکار کو طلب کرکے اس کی سخت سرزنش کی اور اسے ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ، خالصتان تحریک کے بانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ، ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے، بھارت ٹوٹے گا، پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے، کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل ’انتہائی تشویش ناک‘ واقعہ ہے لیکن وہ انڈیا کو اکسانے کی کوشش نہیں کر رہے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انڈین حکومت کو اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے، ہم اسے سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ہم انھیں غصہ دلانے یا اکسانے کی کوشش نہیں کر رہے،دوسری جانب سفارتی تناو کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، کینڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کے مختلف علاقوں آسام ، منی پور ، مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ امریکا میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، تحقیقات آگے بڑھنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بھی کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام کی تحقیقات کے کینیڈین حکومت کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے ، برطانوی وزیر خارجہ اس وقت اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کے دوران سکھ رہنما کے قتل کے کیس پربھی بات چیت کی ، انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کینیڈا کو مکمل تحقیقات کی اجازت ملنی چاہئے ، آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کے ایک ترجمان نے کہاکہ ان کے ملک کو سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر شدید خدشات ہیں اور انہوں نے اس معاملہ کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے ۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم کینیڈا کے وزیر اعظم اور ان کے وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔کینیڈا میں تشدد کی کسی بھی کارروائی میں انڈین حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیرِ اعظم نے...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران...
کراچینئی پیش رفت کے مطابق پی سی بی چئیرمین محسن نقوی جمعرات کو دبئی روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ آئی سی سی حکام سے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئےمشیروزیراعظم برائے سیاسی اموررانا...
اسلام آباد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے 8رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیاہے، انجینئر...
راولپنڈیلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورفوجی فرٹیلائزر بن...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سکندر رشید چو ہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ذ یلی ادارے پا کستان الیکٹرانک...
اسلام آباد پاکستان اور روس میں ریل کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور اس سلسلےمیں پہلی آزمائشی مال گاڑی...