IMFپاکستانی ترقیاتی فریم ورک کے 15زمروں میں 5بڑی کمزوریوں کی نشاندہی

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ترقیاتی فریم ورک 15زمروں میں 5بڑے کمزوریوں کی بنیاد پر کم ترین قرا دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ 10سال کے دوران اخراجات کو حدمیں رکھنے کے حوالے سے مالیاتی قواعد کا بہت کم اثر رہا ہے اور قرض کے حصول کی حد تو عموماً پھلانگی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے جن 5 بڑی کسروں کی نشاندہی کی ہے۔