اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بھارتی مصنوعات کا پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری-فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے-بھارتی مصنوعات کےذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے- ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں- ڈویژنز اور تمام صوبوں حکومتوں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹرزکی کچھ کمپنیاں‘ بعض صنعتیں اور کچھ بینکس اپنی کاروباری گروتھ کو بڑھانے کیلئے عالمی سطح کی مصنوعی ذ ہانت ( Artificial intellegence) کی پراڈکٹس اور سروسز حاسل کر رہے ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پا کستان کا مالیاتی سیکٹر بشمول بعض بنک بھارتی نژاد کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں- یہ کمپنیاں انہیں آئی ٹی مصنوعات سائبر سیکورٹی اور دیگر حل کی سروسز فراہم کرتی ہیں۔ ان مصنوعات میں ملیوئیر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے -ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ لا حق ہے-میلویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا اور پرسنل آئیڈنٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال اور بھارتی مصنوعات کےذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا اندیشہ ہے-یہ امکان ہے کہ بھارتی کمپنیاں ڈیٹا حاصل کرسکتی ہیں اور دوسرے یہ کہ رسائی سے مانٹرنگ کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی گئی ہے
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، تقرر کے منتظر انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سید مبشر...
اسلام آ باد اسلام آ باد کے شہر یوں کیلئے ایک دلچسپ اور نئی خبر ہے کہ وہ اب دار الحکومت کی سڑکوں پر بلا خوف...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبا ل نے...
کراچیسابق وزیرخزانہ و سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست، سینیٹ کی نشست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا...
اسلام آباد نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے آخری موقع دیدیا ،نیب حکام...
لاہور پنجاب کابینہ نے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر بنائے گئے پنجاب چیرٹیز کمیشن کے سی ای او کے طور پر کرنل شہزاد...
اسلام آ باد سرکاری حج سکیم میں اب تک جمع ہونے والی در خواستوں کی تعداد بڑھ کر26300ہوگئی ، جمعہ کو 5500در خواستیں...