اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصولِ کیلئے 5 اہم شعبوں خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، صنعت کاری، صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنےکے حوالے سے اقدامات ناگزیر ہیں۔منگل کونگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو تعاون کے نتائج پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کی جانب پیش رفت کو کووڈ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے متعدد بحرانوں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ،تقریب میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے خطاب کیا۔دریں اثنانگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ۔صدر رئیسی سے گفتگو میں وزیر اعظم نے علاقائی رابطوں کو بڑھانےکی اہمیت پر بھی زور دیتے کہا کہ اقتصادی شعبے میں دونوں ممالک کو فروغ دینا چاہئے، ایران سے مضبوط تعلقات بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی منصب کا آج آخری دن ہے، جس طرح امریکہ کی تاریخ میں یہ دن ایک...
لاہور پاکستان سول سروسز کے افسران کی ٹریننگ کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پاکستان...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں...
کراچی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یقین دہانی کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آباد 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی سمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے...