بجلی چوروں سے وصولی کا ہدف 589ارب وصولیاں محض 4ارب 60کروڑ

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (اسرار خان ) واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ایکس ڈبلیو ڈسکوز)نے نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اکتوبر 2023ءمیں صارفین سے اضافی فی یونٹ چار جزکی مد میں ایک ارب 82کروڑ90لاکھ روپے وصولی کی منظوری کی استدعا کی ہے ۔ جو گزشتہ اگست سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ چار جز (ایف سی اے ) کی مد میں ہیں ۔ دریں اثناء سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بتایا کہ 7ستمبر سے رواں ماہ12دنوں میں بجلی چوروں سے 4ارب60کروڑ روپے وصول کرنے کے ساتھ 1104گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ تاہم ماہرین نے اس مہم کی سست روی کو مشق لاحاصل قرار دیا ہے ۔ ڈسکوزانتظامیہ کے اعلیٰ افسران اس مہم سے بچے رہے جبکہ نچلے درجے کے ملازمین نشانہ بنے ۔ بقایا جات کا مجموعی حجم 589ارب میں سے مخص 4ارب60کروڑ کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔