لاہور (اپنے نامہ نگارسے، این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت کسی اور سے نہیں صرف (ن) لیگ سے ہے‘کسی اور سے شکایت ہوتی تو اس کا نام لے کر ذکر کرتا‘شکایت کا آصف زرداری حل نکالیں گے، انہیں وقت دینا چاہیے‘انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور کے پاس نہیں الیکشن کمیشن کے پاس ہے‘پیپلزپارٹی نواز شریف کو ویلکم کرے گی، ہم اپنے کیسزکا سامنا کرنے کو تیار ہیں ‘امید ہےہماری طرح وہ بھی کیسز کا سامنا کریں گے‘عوام کو غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے‘عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے ‘لوگوں کیلئےاخراجات برداشت کرنا مشکل ہوگیا ‘ملک کو عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے ‘ عوام کو اس وقت ایک امید اور روڈ میپ چاہئے ‘ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے‘وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری اعتراف کرے کہ بھارت ایک بدمعاش ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا ہے ۔ منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے تو وہ سب ہی کو نظر آرہی ہے‘ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے‘نیب کیسز پرانے ہیں اور چلتے آرہے ہیں ‘ ان کیسزکا الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی اور خود عدلیہ کے لیے اہم ہے ‘اس لیے اس کی فل کورٹ سماعت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی منصب کا آج آخری دن ہے، جس طرح امریکہ کی تاریخ میں یہ دن ایک...
لاہور پاکستان سول سروسز کے افسران کی ٹریننگ کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پاکستان...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں...
کراچی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یقین دہانی کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آباد 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی سمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے...