کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ اسرائیل سعودی تعلقات معمول پر لانے کیلئے امریکا سعودیہ کے ساتھ جاپان یا جنوبی کوریا طرزجیسا سیکورٹی معاہدہ کرنے جارہا ہے۔وائٹ ہاؤس اور سعودی حکام باہمی دفاعی معاہدے کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق اس طرح کے معاہدے کے تحت، امریکااور سعودی عرب خطے میں یا سعودی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کی طرف سے حملے کی صورت میں فوجی مدد فراہم کرینگے۔ امریکی حکام نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکاکے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کو اسرائیل بارے بات چیت میں سب سے اہم عنصر سمجھتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکاکے قریب آنے سے سعودیہ چین کے مدار سے دوری اور بیجنگ کی مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ کی کوششوں کو ناکام بنا سکتا ہے ، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مضبوط دفاعی معاہدہ ایران یادیگر ممکنہ حملوں کو روکنے میں مدد کریگا یہاں تک کہ دونوں علاقائی حریفوں کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ قائم ہو رہے ہیں۔شہزادہ محمد بائیڈن انتظامیہ سے اپنے ملک کو سویلین جوہری پروگرام میں مدد کرنے کیلئے بھی کہہ رہے ہیں، جسکے بارے میں کچھ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کامعاہدہ کیا جا سکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب ایردوان نے اسرائیل اور سعودی کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے حالیہ کوششوں کی حمایت کی ہے، عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترک صدر نے تجزیہ کاروں اور صحافیوں کیساتھ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی حمایت کی ہے۔ اس معاملے سے واقف ایک ترک ذریعہ نے بتایا کہ ترکیہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کا حامی ہے اور ترکیہ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی حمایت اسی جنرل پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل سعودیہ تعلقات معمول پر آنے سے اسرائیل خطے میں محتاط رہے گا۔سعودی عرب کے ساتھ کوئی بھی امریکی معاہدہ جو مشرقی ایشیائی اتحادیوں سے ملتا جلتا ہو، کانگریس میں سخت اعتراضات کا باعث ہے۔ کچھ امریکی قانون سازوں کوسعودی عرب سے خدشات ہیں۔ معاہدے سے یہ سوالات بھی اٹھیں گے کہ بائیڈن امریکاکو مشرق وسطیٰ کے ساتھ مزید عسکری طور پر منسلک کر رہے ہیں۔ اور اس طرح کا معاہدہ بائیڈن انتظامیہ کے امریکی فوجی وسائل اور جنگی صلاحیتوں کو علاقے سے دور رکھنے اور خطے میں چین کو روکنے کے ہدف سے بھی متصادم ہوگا۔امریکی مبصرین نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا معاہدہ کرنے سے گریز کرے جس سے اسرائیل کی حکومت کو سیاسی جیت حاصل ہو جس سے اسے اقتدار میں رہنے میں مدد مل سکے۔
اسلام آباد امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی منصب کا آج آخری دن ہے، جس طرح امریکہ کی تاریخ میں یہ دن ایک...
لاہور پاکستان سول سروسز کے افسران کی ٹریننگ کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پاکستان...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں...
کراچی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یقین دہانی کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ...
واشنگٹن کینیڈا کے راستے واشنگٹن پہنچنے والی منجمد قطب شمالی کی برفانی ہوائوں نے امریکا کے 47؍ ویں صدر ڈونالڈ...
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آباد 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی سمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے...