صدر بائیڈن کا اقوام متحدہ سے خطاب دنیا کو روس دشمنی پر متحد کرنے کی کوشش

20 ستمبر ، 2023

اقوام متحدہ (تجزیہ :عظیم ایم میاں) امریکی صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ سے خطاب کے دوران دنیا کو روس دشمنی پر متحد کرنے کی کوشش کی ، موسمیاتی تبدیلی کا ذکر کیا مگر سب سے متاثر ملک پاکستان کی موثر ترجمانی نہیں کی ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی کینیڈا میں سرگرمیوں، کشمیر، فلسطین سمیت ماضی میں کی جانے والی جارحیت کو بھی فراموش کرگئے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے ذریعے عالمی برادری کو امریکی عالمی ایجنڈہ کو اختیار کرنے کی وکالت کی ہے۔ ان کی تقریر کا مرکزی نکتہ یوکرین کی تباہی اور بدامنی کا ذمہ دار صرف اور صرف روس کو قرار دے کر عالمی برادری سے کہا کہ وہ متحد ہوکر اس جارحیت کےخلاف کھڑے ہوں۔