اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بھارتی مصنوعات کاپاکستانی آئی ٹی انڈسٹری،فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے-بھارتی مصنوعات کےذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے- ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں-ڈویژنز اور تمام صوبوں حکومتوں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹرزکی کچھ کمپنیاں‘ بعض صنعتیں اور کچھ بینکس اپنی کاروباری گروتھ کو بڑھانے کیلئے عالمی سطح کی مصنوعی ذ ہانت ( Artificial intellegence) کی پراڈکٹس اور سروسز حاسل کر رہے ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پا کستان کا مالیاتی سیکٹر بشمول بعض بنک بھارتی نژاد کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں- یہ کمپنیاں انہیں آئی ٹی مصنوعات سائبر سیکورٹی اور دیگر حل کی سروسز فراہم کرتی ہیں۔ ان مصنوعات میں ملیوئیر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے -ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ لا حق ہے-میلویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا اور پرسنل آئیڈنٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال اور بھارتی مصنوعات کےذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا اندیشہ ہے-یہ امکان ہے کہ بھارتی کمپنیاں ڈیٹا حاصل کرسکتی ہیں اور دوسرے یہ کہ رسائی سے مانٹرنگ کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام صارفین کوبھارتی نژاد آرٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعات کے استعمال سے گریز اور متبادل مصنوعات کیلئے پاکستان سافٹ وئیر ہاوس سے مشورہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تمام وفاقی و صو بائی وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ لوگوں کو اس بارے میں خبر دار کر دیں۔
لندن سابق وزیراعظم عمران خان کے احتساب کے سربراہ شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ اتوار کی شام برطانیہ میں ایک...
کراچیسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے مالک اقبال...
اسلام آبادنگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج ، نامعلوم افرادنے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا،سابق...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف 1مرتبہ ہی بیرون ملک جانے کی...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے افسر اور و فاقی سیکرٹری...