جنرل اسمبلی کا اجلاس، امریکی صدر کے خطاب کے موقع پر اہم عالمی رہنما غیر حاضر

20 ستمبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل کے دن امریکی صدر جو بائیڈن کے خطاب کے موقع پر اہم عالمی رہنمائوں کی نمایاں تعداد غیر حاضر رہی۔ ڈیلی کالر کی رپورٹ کے مطابق فرانس، چین، روس اور برطانیہ جنرل اسمبلی کے سیشن میں شریک نہیں ہوئے بھارتی وزیراعظم بھی شریک نہیں تھے۔