بھارتی ایجنسیوں کا پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچ کو سکیورٹی دینے سے انکار

20 ستمبر ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ) بھارتی سیکورٹی ایجنسیز نے پاکستان کے ایک اور میچ کو سیکورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ حیدرآباد دکن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے مطابق 28 ستمبر کو ہندو تہوار جبکہ 29 ستمبر کو عید میلادالنبی کا تہوار آرہا۔