IMF ، پاکستانی ترقیاتی فریم ورک کے 15 زمروں میں 5 بڑی کمزوریوں کی نشاندہی

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ترقیاتی فریم ورک 15 زمروں میں 5 بڑے کمزوریوں کی بنیاد پر کم ترین قرا دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے دوران اخراجات کو حدمیں رکھنے کے حوالے سے مالیاتی قواعد کا بہت کم اثر رہا ہے اور قرض کے حصول کی حد تو عموماً پھلانگی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے جن 5 بڑی کسروں کی نشاندہی کی ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ جاری کھاتے اور ترقیاتی بجٹ الگ الگ وزارتیں تیار کرتی ہیں۔ قانون ’ خود مختار اداروں ‘ سے اپنے پروجیکٹس کےلیے رقوم کے ذرائع بتانے کا تقاضا ہی نہیں کرتا۔