ایم کیو ایم وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات،حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے پانچ رکنی وفد نےفاروق ستار کی سربراہی میں حکام سے ملاقات کی۔ بعد ازاں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ2018کی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں،حلقہ بندیاں درزی بیٹھا کرکی گئیں، الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،تبادلے اور تقرریوں پر بھی تحفظات ہیں۔