گوجرانوالہ، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزم گرفتار

20 ستمبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، منڈی بہاوالدین میں کاروائیاں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ترکش لیرا 1000، سعودی ریال 700، یورو 300، ملائشین اور چائنیز یان، پرائز بونڈ اور 13 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان میں عظیم، اور ارشد شامل ، ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔