بجلی اور گیس چوری کیخلاف آپریشن،مزیددرجنوں گرفتار،جرمانے

20 ستمبر ، 2023

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے،نیوزرپورٹر)سوئیناردرن کمپنی اورلیسکوکا گیس اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تیرہویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 445 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،29افراد گرفتار کیے گئے۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 175 گیس کنکشن منقطع اور22لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔