جبر کا ماحول ختم کریں اور صاف و شفاف الیکشن کرائیں،شعیب شاہین

20 ستمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا عوام سے رشتہ کٹ چکا ہے انہیں عوام کے کرب کا اندازہ ہی نہیں ہے، نئی پارٹی بنانے کی خواہش ہے دوستوں کو کافی حد تک قائل کرلیا ہے، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں، پی ٹی آئی کی کارکردگی پر کوئی گفتگو نہیں ہورہی اس لئے مقبول ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی یہی کوشش ہے کسی طرح سے ہماری قبولیت ہوجائے۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین بھی شریک تھے۔شعیب شاہین نے کہا کہ جبر کا ماحول ختم کریں اور صاف و شفاف الیکشن کرائیں،نواز شریف کی دونوں دفعہ جلاوطنی خود ساختہ تھی عیب شاہین نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔