ترقی کا مستقبل ڈیجیٹل پاکستان میں ہے،عمر رحمان ملک

20 ستمبر ، 2023

اسلام آباد( طاہر خلیل، عاطف شیرازی، عاصم یٰسین) پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجٹیل میڈیا نارتھ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کےصاحبزادے عمر رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کا مستقبل ڈیجیٹل پاکستان میں ہے ، بدقسمتی سےرائٹ ونگ کی سیاسی جماعتوں نے ڈیجٹیل پلیٹ فارم کو مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر کے نوجوانوں سے تہذیب چھین لی اورشارٹ ٹرم فوائد لیے ، پاکستان پیپلزپارٹی لمبی ریس کاگھوڑا ہے اس لیے ہم ڈیجٹیل پلیٹ فارمز کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم مقاصد کے لیے استعمال کریں گے،دائیں بازو کی جماعتوں نے سوشل میڈیا کو نیم کالنگ او ردرٹی پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جنگ اور دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر ان کے بھائی علی رحمان ملک بھی موجود تھے۔