3خودکشیاں،عارفوالا میں بھاری بجلی بل آنے پر محنت کش نے پھندا لے لیا

20 ستمبر ، 2023

لاہور،عارفوالا، سرائے عالمگیر(کرائم رپورٹر سے، نامہ نگاران)3خودکشیاں،عارفوالا میں بھاری بجلی بل آجانے پر غربت سے تنگ محنت کش نے پھندا لے لیا۔ محلہ مظفرآباد میں ڈرائی کلین کا کام کرنیوالے وقار کے گھر میں غربت کی وجہ سے بیوی جھگڑے کے بعدروٹھ کر بچوں کوساتھ لیکر میکے چلی گئی، اوپر سے واپڈا نے ستم کرتے ہوئے بجلی کا بھاری بل بھیج دیا ، دلبرداشتہ ہوکر وقار نے پھندالیکر زندگی ختم کرلی۔ادھر لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیزون میں حساس ادارے کے 82سالہ سابق افسرحفیظ رؤف نے مبینہ طور پر رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ حفیظ رئوف کی بیوہ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ، جس پرپولیس نے تفتیش شروع کردی۔ادھر کھاریاں کے محلہ ریلوے میں 65 سالہ محمد اعظم نے نا معلوم وجہ پر پھندا لیکر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔