دنیا میں ڈالرز کے ارب پتیوں کا کلب 75: نئے افراد کو خوش آمدید

20 ستمبر ، 2023

کراچی ( جنگ نیوز) امریکی جریدے فاربز نے 2023 کےلیے دنیا بھر کے 77 ممالک کے 2640 ڈالر ز ارب پتیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے جائزے سےپتہ چلتا ہے کہ ڈالر ارب پتیوں کی دنیا جہاں بہت افسانوی ہے وہیں بہت متنوع بھی ہے ۔دلچسپ امریہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 75 نئے لوگ شامل ہوئے تاہم اس کلب میں جن نئے افراد کو خوش آمدید کہا گیا ہے ان میں کوئی بھی امریکی شامل نہیں ہے۔ امریکا735 ارب پتیوں کے ساتھ اول، چین 539 کے ساتھ دوسرے، بھارت 169 کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ایلون مسک دنیا 237.9 ارب کےساتھ امیر ترین اور جیف بیزوس 154.3 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔اس میں جہاں ایک طرف امریکا کے ٹیکنالوجی کے بادشاہ ہیں وہیں چین کے مینوفیکچرنگ کے سرکردہ صنعتکار بھی شامل ہیں وہاں یہ بھی حقیقت ہے کہ 2023 میں امریکا کے ارب پتیوں کی فہرست میں ایک بھی نیا شخص شامل نہیں ۔اس کے باوجود ارب پتیوں کی تعداد کے حوالے سے امریکا سرفہرست ہے اور ان کی تعداد 735 ہے ۔ چین جس کے ارب پتیوں کی تعداد 2022 میں 539 تھی وہ 2023 میں گرکر 495 ہوگئی ہے۔بھارت کے 169 ارب پتی ہیں جن میں سرفہرست مکیش امبانی ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 89.7 ارب ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں جن کی دولت 54.4 ارب ڈالر ہے۔