رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، او جی ڈی سی کااعلان

20 ستمبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن(او جی ڈی سی ) نے پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے اوجی ڈی سی کی جانب سے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماڑی ایسٹ بلاک رحیم یار خان چک نمبر 214.1 میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے 11 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس نکلے گی ،ماڑی ایسٹ بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے۔